• news

علی رضا عابدی 2013ء میں ایم این اے بنے، رواں برس ستمبر میں متحدہ چھوڑی قائد اعظم کی سالگرہ پر آخری ٹویٹ کیا

کراچی (کرائم رپورٹر) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی 2013ء میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، کامرس کالج میں کامرس کی ڈگری لینے کے بعد امریکہ میں ہوسٹن یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی، وہ انتہائی ملنسار اور قابل سیاستدان تھے، حالیہ دنوں میں سیاست سے عملاً کنارہ کش ہو گئے تھے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق علی رضا عابدی نے 25 دسمبر کو قائداعظم کی سالگرہ کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کو ہیپی برتھ ڈے ٹویٹ کیا اور پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد بھی ٹویٹ کیا۔ نیٹ نیوزکے مطابق علی رضا عابدی 2013ء میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 251 سے 80 ہزار سے زائد ووٹ لیکرکامیاب ہوئے تھے جو نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 244 ہو چکا ہے۔ علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات کے باعث رواں برس ستمبر میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن