• news

چند افراد کی سیاسی اجارہ داری پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہے: شفیق خان

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر محمد شفیق خان وجنرل سیکرٹری سیٹھ محمدعظیم نے کہا ہے کہ قائداعظم نے جس مقصد کیلئے پاکستان کے قیام کیلئے اپناانتھک کردارادا کیا تھا 70برس گزرنے کے باوجود وہ مقاصد حاصل نہ ہوسکے چند خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے اور اس کو ختم کئے بغیر ہم مقاصد پاکستان حاصل نہیں کرسکتے ان خیالات کااظہارانہوں نے قائد اعظم ؒ کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری ارشد چھرا، چودھری شہزاد علی ورک ،محمد اسحق مٹھو، شیخ عبدالحمید، میڈیا کوآردی نیٹر وقاص علی چوہان و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن