ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں کرسمس کی تقریب
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میںپرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل، ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑہ و دیگر سکول کے افسروں اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ مزیدبرآں روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ کے آفس بلدیہ چوک میں بھی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کا بھی کیک کاٹا جہاں حاجی محمد شریف مہر سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔