• news

اب ملک حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنے گا:مسرت جمشید

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے ادوار میں ملک اور قوم کی بجائے اپنے خاندانوں کوخوشحال کرنے پر توجہ مرکوز رکھی ، کرپشن کرنے اور ملک کو لوٹنے پر شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں ہے اور اس کے بعدزرداری خاندان کی باری ہے ، اب پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوںنے پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نہ صرف (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت بلکہ ان کے حواریوں نے بھی ملکی خزانے کو مفت کا مال سمجھ کر لوٹا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں زرداری خاندان کے حوالے سے ہوشربا انکشاف سے پوری قوم دھنگ رہ گئی ہے ۔ جو بینک 4ارب روپے کا قرض دینے کا استحقاق رکھتا ہے حکومت کے بل بوتے پر اس سے 24ارب روپے کا قرض لے کر ہڑپ کر لیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن