• news

حکومتی کارکردگی سے عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں: شہزاد نذیر سندھو

رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھونے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں حکمران عملی اقدامات کی بجائے عوام کو جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں انتقامی کارروائیوں سے لیگی قیادت کو سیاسی منظرنامہ سے نہیں ہٹایا جاسکتا حکمران عوام کی بہتری کی بجائے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں حکمران نون لیگ کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں پاکستان کی سیاسی قوتیں ملکی استحکام کے لئے ایک پیج پر نہیں حکومت اپوزیشن جماعتوں کو ملک کی سلامتی کے ایشوز پر ساتھ لے کر چلے انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کے خلاف الزامات کی جنگ میں مریم نواز کے سپاہی بن کر ان کے شانہ بشانہ ہو گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا ٹارگٹ میاں نواز شریف کو جیل بھیجنا ہے لیکن نواز شریف کے جانثار کسی حالت میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے چوری کھانے والے مجنوں اور مفاد لیگیوں کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا دامن ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہے اور وہ عوام کی عدالت میں بہت پہلے سے سرخرو ہیں انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقامی سیاست پر عوام گھروں میں نہیں بیٹھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن