قبول اسلام
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامع مسجد منصورہ میں مسیحی میاں بیوی نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔ شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک نے کلمہ شہادت پڑھا کر دونوں کو مشرف بہ اسلام کیا اور ان کے اسلامی نام رکھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس ،چوہدری محمد اسلم سلیمی سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔