لاہور: چیف جسٹس کے ایکشن نے لینڈ مافیا کو ہلا کر رکھ دیا
لاہور (اشرف جاوید، دی نیشن رپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے حالیہ ایکشن نے لاہور میں بااثر لینڈ مافیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منشا بم، کھوکھر برادرز، خواجہ اظہر گلشن اور ندیم بارا گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ پولیس نے لینڈ مافیا کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ بڑی تعداد میں سٹریٹ گینگ آپریٹرز زیر زمین چلے گئے ہیں۔ تھانوں میں پولیس اہلکار زمین پر قبضوں کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔ مساجد میں بھی اعلان کرائے گئے ہیں کہ قبضہ مافیا کیخلاف شکایات درج کرائی جائیں۔