جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں سے خاردار تار اور بیرئرز ہٹا دیئے گئے
اسلام آباد (آئی این پی)نواز شریف کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کی سڑکوں کو بھی رہائی مل گئی۔ سڑکوں سے خاردار تاریں اور بیرئرز ہٹا دیئے گئے۔ ایک سال اور تین ماہ تک یہ خاردار تاریں اور بیرئرز جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سڑک پر موجود رہے۔