کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ کیبن مین کی لاپروائی اور غفلت سے پیش آیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کرا چی جا نے والی شا لیمار ایکسپریس کو حا دثہ کیبن مین کی لا پروا ہی اور غفلت کی وجہ سے پیش آیا کراسنگ مکمل ہو نے سے پہلے ہی کا نٹا تبدیل کر نے سے 3کوچز ریلوے ٹریک سے اُتر گئیں ابتدا ئی انکوائری رپورٹ تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز حا دثے کا شا لیمار ایکسپریس کی اصل وجوحات سا منے آ گئی ابتدا ئی انکوا ئری رپورٹ میں یہ بات سا منے آئی ہے کہ رسا لے والا ریلوے اسٹیشن پر کرا چی سے آنے والی ملت ایکسپریس کو روک کر کرا چی جا نے والی شا لیمار ایکسپریس کو گزارا جا رہا تھا شا لیمار ایکسپریس کی 3بو گیاں ابھی کرا سنگ پوا ئنٹ سے پیچھے تھیں کہ کیبن مین نے کا نٹا تبدیل کر دیا جس کی وجہ سے آخری تینوں بو گیاں ریلوے ٹریک سے اُتر کر ملت ایکسپریس کے انجن سے ٹکرا گئی ملت ایکسپریس کا انجن بھی بری طرح متا ثر ہوا ریلوے حکام نے فوری طور پر کیبن نٹا مین تفتیش شروع کر دی ریلوے حکام اس بات کا بھی جا ئزہ لے رہے ہیں کہ حا دثہ کیبن مین کی غلطی سے ہوا یا کو ئی ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ذرائع نے بتا یا کہ ریلوے حکام اس بات کا بھی جا ئزہ لے رہے ہیں کہ کہیں اس حا دثے میں دہشت گردی کا کو ئی عنصر تو نہیں پا یا جاتا۔