• news

کابینہ کمیٹی نجکاری کا اہم اجلاس آج اسد عمر صدارت کرینگے

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈا زیر غور لایا جائیگا جس میں کے الیکٹرک کے حصص ، شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کرنے کا معاملہ ، 1230 میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہکی نجکاری ، 1233میگا واٹ کے بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری ، ماڑی پٹرولیم کمپنی کی نجکاری ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نجکاری سمیت لاکھڑا کو ڈویلپمنٹ کمپنی کی نجکاری کے معاملات ایجنڈے میں زیر غور آئینگے۔

ای پیپر-دی نیشن