• news

دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ، ایک کان کن جاں بحق، 4 بے ہوش

دکی (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے چمالنگ میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک کان کن جاںبحق جبکہ 4 بے ہوش ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے چمالنگ میں چار فٹی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق جبکہ 4 بے ہوش ہوگئے۔ ایس ایچ او چمالنگ غلام علی کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا۔

ای پیپر-دی نیشن