پشین اور قلات سے 2 بم، کوئٹہ سے 6 لاکھ ڈالر کی کرسٹل آئس منشیات برآمد
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پشین کے علاقے غرشیان میں کچرے کے ڈھیر سے دستی بم برآمد ہوا بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، گزشتہ روز بھی پشین میں کچرے سے دستی بم ملا تھا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے6 لاکھ ڈالر مالیت کی کرسٹل آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ عملے کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم سمگلر منشیات سمگل کرنا چاہتے ہیں جس پر سپیشل چیکنگ کے دوروان ایک مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو سامان کے نیچے چھپائی گئی 75 کلو گرام کے اعلیٰ کوالٹی کا کرسٹل برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ملزمان منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنا چاہتے تھے مارکیٹ میں مالیت تقریباً 6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ قلات لیویز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے آئی ای ڈی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیاگزشتہ روز رسالدار لیویز نے دیگر عملے کے ہمراہ انٹیلیجینس آپریشن کے بعد کلی پتشار کے مقام پر کارروائی کرتے لیویز اور پولیس نے زیر زمین چھپایا گیا آئی ای ڈی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔