لیبیا میں اجتماعی قبر سے 34 ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں برآمد
طرابلس (صباح نیوز)لیبیا میں دریافت کی جانے والی اجتماعی قبر سے 34 ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جنہیں 2015 میں داعش نے قتل کر دیا تھا۔ کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر تفتیش داعش کے ایک عسکریت پسند سے ملنے والی معلومات کے بعد اس اجتماعی قبر کی کھدائی کی گئی۔ اپریل 2015 میں منظر عام میں آنے والی ایک ویڈیو میں داعش کے عسکریت پسندوں نے زرد رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مسیحی افراد کو ساحل سمندر پر قتل کرتے دکھایا گیا تھا۔