• news

سعودی شاہی مشیرکی بلغارین وزیراعظم سے ملاقات، نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا

صوفیہ(این این آئی)سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے گذشتہ روز بلغاریہ کے دورے کے دوران بلغارین وزیراعظم بویکو بوریسوف سے ان کے دفتر میںملاقات کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تجارت اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے جمہوریہ بلغاریا کے عوام اور حکومت کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن