لاہور میں 41 لاکھ روپے کے ڈاکے، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات بھی چھین لئے
لاہور (نامہ نگار) شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے سندر میں فواد کے گھر گھس کراہلخانہ کو یرغمال بنا کر7لاکھ روپے، غازی آباد میں اویس اس کی فیملی سے5لاکھ روپے، باغبانپورہ میں شوکت اس کی فیملی سے4لاکھ روپے، شاہدرہ ٹاؤن میں تنویر اس کی فیملی سے ساڑھے 3لاکھ روپے، فیصل ٹاؤن میں فوادکی فیملی سے 3لاکھ روپے ہربنس پورہ میں عمران اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے، غالب مارکیٹ میں اشفاق اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے، طلائی زیورات،موبائل فون دیگر سامان، مصری شاہ میں احسان سے 4لاکھ روپے فون، رائے ونڈ میں امجد سے4لاکھ روپے ، لاری اڈہ میں اقبال سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،غازی آبادمیں عارف علی سے 2لاکھ روپے ، مناواں میں احسن سے ڈیڑھ لاکھ روپے موبائل فون، اچھرہ میں سلیم سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون ،قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں اسد سے 17ہزار روپے موبائل فون، باغبانپورہ میں بلال سے8ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہیئر شادمان اور داتاد ربارکے علاقوں سے تین کاریںگلبرگ، ہربنس پورہ، برکی، چوہنگ، شاہدرہ، راوی روڈ اور نولکھا کے علاقوں سے سات سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔