• news

نامور شاعرہ پروین شاکر کی آج 24 ویں برسی منائی جائے گی

احمدیار (صباح نیوز) اردو ادب کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی آج 26 دسمبر کو 24 ویں برسی منائی جائے گی۔ پروین شاکر 24نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے درجنوں شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں مشہور خوشبو، ماہ تمام، مسکراہٹ، محبت اور عورت، صد برگ، انکار اور خودکلامی وغیر ہ شامل ہیں۔ پروین شاکر کو خوشبو کی تصنیف پر آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ پروین شاکر 26دسمبر 1994 کو اسلام آباد کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن