میکسیکن گورنر شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
میکسیکو سٹی (نیٹ نیوز) جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست پیوبلا کی خاتون گورنر مارتھا ایریکا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ گزشتہ روزحادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں مارتھا کے ہمراہ ان کے شوہر سابق گورنر رافیل مورینو بھی موجود تھے۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں دونوں کی موت ہوگئی۔ حادثے میں دو پائلٹ اور ایک اسسٹنٹ بھی ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو حکومت نے گورنر اور ان کے شوہر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔