لیگی رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی ضمانت منظور‘ رہائی کا حکم
لاہور( آن لائن)زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رکن قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطے سے شہری کی زمین پرکرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیاہے۔