وزیراعلیٰ سے غریب دیہاتیوں کی ملاقات، ساتھ صوفے پر بٹھایا، چائے پیش کی، مسائل کے حل کیلئے احکامات
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے دیہی علاقوں سے آئے لوگوں نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے غریب دیہاتیوں کو اپنے ساتھ صوفے پر بٹھایا اور دیہی علاقوں سے آئے لوگوں کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر غریب دیہاتیوں کو اپنے ہاتھ سے چائے بھی پیش کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرکے مجھے دلی اطمینان ہوتا ہے۔ غریب لوگوں کو نئے پاکستان میں ان کا حق دیں گے۔