ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام ون ویلنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ نے نیوائیر نائیٹ کے موقع پر انسداد ون ویلنگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر آگاہی بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل ون ویلنگ کے لیے ہرگز نہ دیں سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی سکوارڈز برائے انسداد ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ بھی متحرک کر دئیے گئے خطرناک خونی کھیل سڑکوں پر ہرگز برداشت نہیں کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا جارہا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے بھی اس موقع پر استدعا کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑیاں ون ویلنگ کے لیے ہرگز نہ دیں ۔