سٹریٹ کرائم کاجن بے قابو،روزانہ درجنوں وارداتیں معمول
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ا نجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ بادکے نائب صدر مرزا مظہر صدیق بیگ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمیٹی کے چیئر مین حاجی ندیم وہرہ نے شہر میں چوری ڈکیتی ،موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر کرائم کی تیزی بڑھتی ہوئی واداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تجربہ کار پولیس سربراہوںکی موجودگی میںروزانہ درجنوں وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے اور اسٹریٹ کرائم کا یہ بے قابو جن ضلع کے ان تجربہ کار پولیس سربراہوںکی کارکرکردگی کو زنگ آلود کررہا ہے جسکا انہیں فوری نوٹس لینا ہوگا۔ انہوںنے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پولیس پنجاب پر زور دیا کہ فیصل آباد میں اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم کے خاتمہ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پرانتظامات کئے جائیںاور صوبہ بھر کے تمام اضلاع و شہروںمیں امن و امان کے قیام کیلئے دیر پا نتائج پر مبنی حکمت عملی اختیار کی جائے۔