ڈاکوئوں نے تاجر کا گھر لوٹ لیا،سیالکوٹ،ڈسکہ سے 5لٹیرے گرفتار
گجرات+سیالکوٹ+ڈسکہ(نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا کھاریاں کے گاؤں دھوریہ میں حاجی محمد اسلم کپڑے کے تاجر کے گھر مسلح افراد نے گھس کر4تولے زیورات اور اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صدرکھاریاں نے حاجی محمد اسلم کی رپورٹ پر ایک نامزد ملزمدثر بھٹی سکنہ دھوریہ اور ایک نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ادھر۔تھانہ صدر سیالکوٹ کے ٹی اے ایس آئی بلال احمد نے نفری کے ہمراہ سلطان چوک میں ڈکیتی کیلئے گھات لگائے بیٹے پانچ رکنی گینگ کے تین اراکین حمزہ، خادم حسین اور شوکت کر ایک ایک پستول سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ان کے دو ساتھی شاہنواز اور شعبان پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔