• news

زرداری‘ فریال‘ مراد شاہ سمیت 172 افراد کے بیرون ملک جانے پر پابندی‘ وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنیکی منظوری دیدی

اسلام آباد+ لاہور (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر) وفاقی کابےنہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سمےت جعلی اکاﺅنٹس کےس مےں سامنے آنے والے 172افراد کے نام اےگزٹ کنٹرول لسٹ مےں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں امن خراب کرنے کا معاملہ برطانیہ اور ساﺅتھ افرےقن گےنگز کا اےشو جنوبی افریقہ کے ساتھ اٹھایا جائے گا، اس سلسلے مےں دفتر خارجہ کو ہدایت دےدی گئی ہے ، وفاقی کابےنہ کا اجلاس وزےراعظم کی صدارت مےں گذشتہ روز ہوا جس مےں متعدد اہم فےصلے کئے گئے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بعد ازاں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کابےنہ کے فےصلوں کا اعلان کےا، انہوں نے کہا کابینہ کا فیصلہ ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیںگے جن میں آصف زرداری ، ان کی بہن فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، انور مجید کا نام بھی شامل ہے۔ امید ہے اب آصف زرداری اس جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے، فواد چوہدری نے کہا یہ پرانا پاکستان نہیں جہاں بڑے لوگ سودے بازی کر لیں، احتساب آزادانہ طور پر جاری رہے گا، ایف آئی اے نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں، حکومت کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا، ایک صوبہ یرغمال بنائے رکھا، ان سے سوال کےاگےا کےا آصف زرداری اکتیس دسمبر کو گرفتار ہو رہے ہیں، جس پر فواد چوہدری نے کہا انشاءاللہ اور پھر دوباہ جلدی سے کہا کہ ہمےں کےا پتہ،۔ فواد چودھری نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا منی لانڈرنگ کے لیے حکومت کا استعمال کیا گیا، جن لوگوں کو ابھی بھی سنجیدگی کا احساس نہیں ہورہا انہیں آنے والے دنوں میں ہوجائے گا، کرپٹ لوگ اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن درحقیقت اندر سے رو رہے ہیں، انہوں نے کہا کابینہ نے کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا، واقعات سے پتہ چلتا ہے کراچی میں کچھ گینگ دوبارہ متحرک ہوئے ہیں، کراچی کا امن پاکستان کی معیشت سے جڑا ہوا ہے، کابینہ کو تشویش ہے نفرت پر مبنی تقریر پر برطانوی حکومت نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا،۔ وفاقی وزیر نے کہا ان معاملات کو برطانوی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا، ساوتھ افریقن گینگ کراچی میں متحرک ہیں۔ جہاں سے یہ بیٹھ کر کارروائیاں کررہے ہیں، ان پر جنوبی افریقا کی حکومت کے سامنے بھی معاملہ اٹھایا جائے گا۔ نہوں نے کہا کراچی مےں لگائے گئے کیمروں کے نظام میں خامی ہے، یا تو کیمرے کام نہےں کررہے یا شناخت نہیں کررہے، کیمروں کی تنصیب پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے، ان کی تحقیقات کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، وزیر اطلاعات نے کہا الطاف حسین کی نفرت انگیز تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے برطانیہ میں بیٹھ کر کراچی میں لوگوں کے قتل کے احکامات جاری کیے، لیکن برطانوی حکام نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جس پر وفاقی کابینہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، دفتر خارجہ کو دونوں ممالک کو توجہ دلانا ہے ان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے اور وہاں بیٹھے لوگ پاکستان کے امن کو خراب کررہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا پہلی جنوری سے غیر رجسٹرڈ موبائل فون بلاک نہیں ہوں گے اور 15 جنوری کے بعد بھی موبائل رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا لیکن انہیں کسٹم ڈیوٹی کا 10 فیصد ایف بی آر کو دینا پڑے گا، اربوں روپے کے موبائل فون درآمد ہوتے ہیں جس کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتے ہیں، اس کی بجائے مقامی موبائل فون صنعت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا آرمی چیف کے ہمراہ وزیراعظم نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا تھا جہاں طے ہوا تھا شمالی وزیرستان میں موبائل فون سروس کو فعال کیا جائے گا جس کے لیے پی ٹی اے اور نجی موبائل فون کمپنی میں معاہدہ ہوگیا ہے، بلوچستان کے علاقے مکران میں بھی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم ہاو¿س کو یونیورسٹی بنائیں گے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاو¿س کا نام دارالحکمت ہوگا جو پہلے تحقیقی مرکز بنے گا جہاں بڑے محققین کام کریں گے، پھر دوسرے مرحلے میں یونیورسٹی بنایا جائے گا، خلیفہ ہارون رشید نے دارالحکمت بنایا تھا جس کی طرز پر پاکستان میں یہ بنایا جارہا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا آئینی ترمیم لانے کی تجویز ہے اسلام آباد سے سینٹ اور قومی اسمبلی میں خواتین کی ایک ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دی گئی جس کے تحت میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ ممبر ٹیکینکل اور خاور صدیق ممبر انفورسمنٹ ہوں گے، وزیراعظم کی زیر نگرانی اہم ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جس کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عطاءالرحمن ہوں گے جس کا مقصد کان کنی سمیت دیگر شعبوں کو جدید بنانا ہے۔ فواد چوہدری نے چیئرمین نیب کو دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا اتنے بڑے کھیل میں دھمکیاں تو آتی ہیں۔ انہوں نے کہا قومی خزانے کے ایک ایک روپے کا حساب ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت بلاشبہ پاکستان کی سیاست کا بہت بڑا نقصان تھا۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کا بینظیر بھٹو یا ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کے لیے سیاست کی تھی ۔ فواد چوہدری نے کہا نیوز پرنٹ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فی صد سے کم کرکے ایک فی صد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام سے صحافیوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا جن لوگوں کے نام ای سی اےل مےں ڈالا گےا ہے وہ اےک دو روز مےں سامنے آ جائےں گے ،ابھی سامنے لائے گئے تو سب ائےر پورٹ پہنچ جائےں گے ، وزےر آعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو مےں صرف آصف علی زرداری اور ان کی بہن فرےال تالپور کے نام کی تصدےق کی ،تاہم سپرےم کورٹ مےں جو جے آئی ٹی کی رپورٹ پےش ہوئی اور بعد ازان سوشل مےڈےا پر وائرل ہوئی اس مےں جو نام موجود ہےں ان مےں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، مراد علی شاہ، زرداری ہاو¿س اسلام آباد کے انچارج اخلاق احمد، نوڈیرو ہاو¿س کے انچارج عبدالندیم اور ان کی اہلیہ عظمیٰ ندیم، نصیرعبداللہ، خواجہ انور مجید، خواجہ عبدالغنی مجید، حسین لوائی، طحٰہ رضا، اسلم مسعود، محمد عارف، نصر عبداللہ لوتھا، محمد عمیر، اعظم وزیر خان، یونس قدوائی، عارف حبیب، موسی میمن، سروراشرف ڈی بلوچ، شیرمحمد مغری ،غلام عباس زرداری، عدیل شاہ راشدی اور دےگر شامل ہےں۔ذرائع کا ےہ کہنا ہے کہ وزےر اعلی سندھ کا نام ابھی ای سی اےل پر نہےں ڈالا گےا ۔صباح نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات نے کہا سٹیل ملز کے واجبات 2015ءتک ادا کردیئے جائینگے۔ لاہور سے کامرس رپورٹر کے مطابق وفاقی کابینہ فرخ سبزواری کو سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وازرت خزانہ کی جانب سے بطور چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فرخ سبز واری چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا نام جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ای سی ایل پر ڈالا گیا۔

وفاقی کابینہ

ای پیپر-دی نیشن