• news

جی او آر فیڈر میں آتشزدگی، ایوان وزیراعلیٰ سمیت مختلف بااثر شخصیات کے گھروں کی بجلی بند

لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو کے جی او آر فیڈرز میں اچانک آگ لگنے سے ایوان وزیراعلیٰ سمیت مختلف بااثر شخصیات کے گھروں کی بجلی بند ہو گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی لیسکو ماہرین موقعہ پر پہنچ گئے اور فیڈر کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔ بالآخر گھنٹوں بجلی بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی۔
آگ لگ گئی

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ رقم کر دی، اپنے ذمہ تمام کرمنل کیس نمٹا دیئے، 4 برس میں گیارہ ہزار فیصلے
اسلام آباد، لاہور ( آن لائن ) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تایخ رقم کر دی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ذمے تمام کرمنل کیسز نمٹا دئیے۔ جسٹس آصف کھوسہ سے پچھلے 4 سال میں 11ہزار کیسز کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں آئینی، مجرمانہ، سول، سروس اور آمدنی کے کیسز کو دیکھا۔واضح رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کئی تاریخی فیصلے سنائے۔ قصور میں قتل ہونے والی بچی زینب کیس میں ملزم عمران علی کو سزا ہوئی تو عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کیس کا فیصلہ سنا یا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کو نااہل قرا ر دینے کی سفارش کی تھی۔

جسٹس آصف سعید

ای پیپر-دی نیشن