• news

فیول ایڈجسٹمنٹ : نیپرا نے بجلی 31 پیسے یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی‘ صارفین کو 12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا

اسلام آباد(نامہ نگار) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا میں بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس دوران سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی۔ صارفین کو 5روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی جبکہ مقامی گیس سے 20.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا نے درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔ کمی سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
بجلی/ کمی

ای پیپر-دی نیشن