پی اے سی اجلاس آج، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری
اسلام آباد (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) نیب حراست میں موجود شہباز شریف کے طبی معائنہ کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کا آٹھ رکنی فل میڈیکل بورڈ نے کمر میں تکلیف کی شکایت پر شہباز شریف کا منسٹرز انکلیو میں طبی معائنہ کیا۔ شہبازشریف کے مرض کی صحیح تشخیص کیلئے طبی ماہرین پر مشتمل 8رکنی میڈیکل بورڈ میں پمز اسلام آباد کے سرجری، معدہ جگر اورکینسر کے ماہرین شامل ہیں۔ بورڈ نے پہلی میٹنگ میں شہباز شریف کے طبی معائنے کی رپورٹس کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف کی طبعیت خطرے سے باہر ہے لیکن فائنل فیصلہ بورڈ کا ہوتا ہے جو کہ تمام ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس کے لیے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا اجلاس 28، 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ہونا ہے جس کے لیے چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی شہبازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست کی جسے سپیکر نے منظور کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ شہباز شریف نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر پیغام مےں کہاکہ محترمہ بے نظیربھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہیں۔ میثاق جمہوریت ان کی سیاسی جدوجہد کا تاریخی سنگ میل تھا۔ میثاق جمہوریت پاکستانی سیاست کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوا اور ان کے جانے سے پاکستانی سیاست میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکا۔
شہباز شریف