اچانک دورہ پمز ہسپتال‘ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولتیں جاری رکھی جائیں : وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پمز کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعظم نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے استفسار کےا، اور زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی۔ وزےراعظم نے مریضوں کا علاج اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کےا۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے نیوروسرجری، آرتھوپیڈک ، امراض چشم اور ایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیا اور ہدایت کی مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔ دریں اثناءممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ این این آئی کے مطابق وزیراعظم نے بہتر انتظامات اور سروسز کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ زیرعلاج مریضوں نے علاج اور دیگر سہولیات کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنے اطمینان سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی، معاون خصوصی افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم/دورہ