• news

شوکت بسرا کی ملاقات‘ عمران نے قوم کو نئی سمت دی‘ عوامی فلاح کیلئے بہترین اقدمات کرتے رہینگے : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے شوکت بسرا نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے شوکت بسرا کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات میں تحریک انصاف نے اپنے انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی حاصل کی اور وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث تحریک ا نصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی ا پنی حکومت ہے اورتحریک انصاف کا دور ملک کی پائیدار ترقی اور عوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے۔ تحریک انصاف نے چند ماہ میں وہ کام کئے ہیں جو ماضی کے حکمران برسوں میں نہ کرسکے۔ عمران خان نے قوم کو نئی سمت دی ہے۔ آئندہ بھی عوامی فلاح کے لئے بہترین اقدامات کرتے رہیں گے کیونکہ ہمارا ایجنڈا عوام کی بے لوث خدمت ہی ہے۔ ماضی میں صرف ترقی کے دعوے مخصوص علاقوں تک محدود رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو نظرانداز کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیاہے اورجنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ اگلے مالی برس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گااورجنوبی پنجاب میں بسنے والوں کو کام کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے اور ڈویلپمنٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کوتبدیلی کے ثمرات پہنچانے کےلئے حکمت عمل کو وضع کیا جا چکا ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں جنوبی پنجاب بہت اہم ہے۔ قوم کو عمران خان کی صورت میں ایماندار قیادت ملی ہے اور عمران خان پاکستان کو خوشحال، ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔ ورثے میں تباہ حال معیشت ملی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے عوام کا خیال کیا نہ ملک کا۔ اربوں کے قرضے اگر صحیح طریقے سے خرچ ہوتے تو ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ عوام کی توقعات کو ہر قیمت پر پورا کریں گے اور نیا پاکستان بنائیں گے۔ خوشی ہے کہ شوکت بسرا بھی عوامی خدمت کے سفر میں کپتان کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن