پنجاب پولیس کے انٹر ریجنز ٹورنامنٹ میں باکسنگ کے مقابلوں کاانعقاد
لاہور (نامہ نگار )پنجاب پولیس کی انٹر ریجنز ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز باکسنگ کے مقابلے سول لائنز کالج لاہور میں منعقد کئے گئے۔جن میں ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نوید ارشادنے خصوصی طور پر شرکت کی۔مقابلوں میں پولیس کے چار ریجنز نے حصہ لیا ، جس میں لاہور ،راولپنڈی ،ڈی جی خان اور شیخوپورہ ریجن شامل ہیں،ایس پی سٹی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے جبکہ ٹورنامنٹ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔