دسمبر میں دو کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑ لی : مجاہد پرویز چٹھہ
لاہور(نیوزرپورٹر)وفاق کی ہدایت پرلیسکو میں بجلی چورں کے خلاف آپریشن مزیدتیز کردیاگیاہے ۔لیسکوکی تھرڈ سرکل میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چھٹہ کی ہدایت پر دسمبرکے مہینے میں دو کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑلی اور ان کو بارہ لاکھ یونٹس کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے جبکہ ڈیڈ ڈیفالٹرز صارفین سے تقریبا تین کروڑ روپے کی ریکوری کے علاوہ گورنمنٹ صارفین سے پندرہ کروڑ ستاون لاکھ چوبیس ہزار ایک سو اینیس روپے کی رقم ریکو کئے گئے ہیں ۔نوے کے قریب بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی درج کروانے کیلئے درخواستیں جمع کروا دی گئیں ہیں ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ کی مسلسل مانیٹرنگ اور سپرنٹنڈنٹ انجیئنر تھرڈ سرکل چودھری محمد رشید کی زیر نگرانی دسمبر کے پورے ماہ بجلی چورں کے خلاف گھیرا تنگ کئے رکھا ۔اس بارے میں سپرنٹنڈنٹ انجیئنر چودھری محمد رشید نے بتایا کہ لاہور کے سرحدی علاقوں بھسین،واہگہ ،باٹاپور ،محمود بوٹی اور واہگہ موڑ کے قریب آبادیوں مسلسل آپریشن جاری ہے ،فیلڈ سٹاف اور ایکسئنز عبداللہ شبیر،عامر نواز،ایس ڈی او سبحان سمیت دیگر کے ہمراہ کئے رات کے آپریشنز میں کئی کامیابیاں ملی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میںباثر افراد کی جانب سے سرکاری ملازمین پر کئی بار فائرنگ بھی کئی گئی مگرآپریشن کو ہر صورت جاری رکھا ان کا کہناتھا کہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کے ماہ میں سو بجلی چور پکڑے اور نوے کے خلاف ایف ا ٓئی آر درج کی درخواستیں دی ہیں جس میں تینتیس کے خلاف ایف آئی درج ہو چکی ہیں ۔بجلی چوروں کو دو کروڑ روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کردئے گئے ہیں ۔اس آپریشن کے دوران پنتیس ٹیوب ویل کنکنشن منقطع کرنے کے ساتھ پندرہ ٹرانسفارمرز بھی اتار کر قبضے میں لئے گئے ہیں ۔