• news

کراچی میں ایف بی آر پراپرٹیز کی دیکھ بھال کیلئے فوکل پرسن مقرر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے کراچی میں ادارے کی پراپرٹیز کی دیکھ بھال کے لیے تین افسروں کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے ان میں محمد عامر تھیہم‘ امین قریشی اور آصف علی آبڑو شامل ہیں دریں اثناء ایف بی آر نے کراچی میں متعین پری وینٹو آفیسرعبدالاحد پاشا کا ملازمت سے استعفی منظور کرلیا۔ ایم سی سی میں تعینات محمد طیب امتیاز کو فوری طورپر ملازمت سے معطل کر دیا۔ گریڈ 20 کے افسروں لبنیٰ ایس آصف‘ احمد شجاع خان‘ ذوالفقار حسین خان اور بدرالدین احمد قریشی نے تبادلہ کے بعد نئے مقامی تعیناتی پر چارج سنبھال لیا۔ پاکستان کسٹمز کے گریڈ 20 کے افسر آغا شاہد مجید خان مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن