ڈیرہ اسماعیل: بس کی کار کو ٹکر، ٹی ایم او نوید گنڈاپور کے والد اور کانسٹیبل جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) بائی پاس روڈ پر کار اور بس کے تصادم میں ٹی ایم او نوید خان گنڈا پور کے والد اور پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں بائی پاس وزیرستان چوک پر حادثہ میں ٹی ایم او ڈیرہ نوید خان گنڈا پور کے والد عبدالطیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوارپ ولیس کانسٹیبل محمد سلیمان ولد شیر زمان سکنہ کلاچی شدید زخمی ہوئے انہیں سول ہسپتال ڈیرہ لایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔