• news

مسلمان لاچار، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے انصاف کی توقع نہیں ترک صدر

انقرہ(آئی این پی)صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اور اقوام متحدہ کے اندر انصاف جیسی کوئی چیز موجود نہیں، اردگان نے بیش تپے مرکز برائے قومی کانگرس و ثقافت میں ترک سائنسی و تحقیقاتی ادارے اور ٹرکش سائنسنز اکیڈمی کی ایوارڈ تقریب سے خطاب میں کہا مسلمانوں کو اپنے مستقبل اور انسانوں کے مشترکہ مسائل کے بارے میں بات کرنے کا حق نہ دیے جانے پر زور دیتے اردگان نے کہا کہ "1.7 ارب مسلمانوں پر مشتمل ممالک میں سے کسی ایک کا بھی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں نمائندگی نہ کرنا اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے ، میں اس لیے کہتا ہوں کہ یہ دنیا پانچ ملکوں سے بڑی ہے۔ ہر معاملہ 5 مستقل اراکین میں سے کسی ایک رکن پر انحصار کرتا ہے۔ کیا اقوام متحدہ کا قیام دنیا میں انصاف قائم کرنے کے مقصد کے تحت نہیں ہوا تھا؟ سلامتی کونسل کی چھت تلے انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی توقع رکھنی چاہیے۔ بیرونی دنیا پر انحصار مسلم امہ کی تلخ حقیقت ہے، ہم لا چارگی سے دوچار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن