• news

پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جہلم میں نشانہ بازی کے مقابلے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی جانب سے 38ویں نشانہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد فائرنگ رینج جہلم میں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلو ایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ان مقابلوں میں افواج پاکستان، پولیس اور سول اداروں سے تعلق رکھنے والی 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔ نشانہ بازی کے مقابلوں میں خصوصی طور پر زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں نے حصہ لیا جنہوں نے لڑائی کے دوران ہونے والی معذوری پر قابو پایا ہے۔ بری فوج کی ٹیم نے سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرکے نشانہ بازی کے مقابلے جیت لیے۔ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے جیتنے والوں اور دیگر کو انعامات سے نوازا۔ ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی ملتان کور کے سپاہی محمد جہانزیب کے حصے میں آئی۔ پریذیڈنٹ کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ادریس رشید کے حصے میں آئی۔ پرائم منسٹر آرمز اینڈ بگ بور نیشنل چیلنج میچ پاک بحریہ نے جیت لیا۔ چیف آف آرمی سٹاف رائفل اینڈ پسٹل میچ ٹرافی پاک آرمی نے جیتی۔ چیف آف ائرسٹاف پسٹل میچ بری فوج نے جیت لیا۔ بیسٹ شاٹ میچ ٹرافی منگلا کور کے نائیک سعید کے حصے میں آئی۔

ای پیپر-دی نیشن