• news

نارنگ منڈی : حضرت بابا سید نور شاہ ولی ؒ کے عرس پر کبڈی ٹورنا منٹ

نار نگ منڈی ( نامہ نگار)نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ مقبول پور میانی میں روحانی بزرگ حضرت بابا سید نور شاہ ولی ؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب کے چوٹی کے پہلوانوں نے حصہ لیا اور دونوں ٹیموں کو برابر میچ ہونے پر تیس تیس ہزار نقد انعام دیا گیا۔ لوگوں نے شدید سردی کے باوجود بڑے ذوق و شوق سے ٹورنامنٹ دیکھا۔ ریفری کے فرائض ڈاکٹر سردار علی نے ادا کیے جبکہ چوہدری اصغر علی گجر سید صداقت علی سید مدثر علی شاہ سید ارشد علی شاہ ،سید واجد علی شاہ ،سید اعظم علی شاہ اور عابد علی شاہ نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا صدیوں پرانا کھیل ہے حکومت کو چاہیے کہ اس میں جان پیدا کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن