سوپر جنون کا کراچی میں کامیاب لائیو کانسرٹ
کراچی (پ ر) لیجنڈری بینڈ جنون کامیابی سے یکجا ہو گیا جسے 10 ہزار سے زائد کراچی والوں نے دیکھا۔ یہ مجمع پیک فرینس سوپر جنون کانسرٹ کیلئے ڈی ایچ اے سپورٹس کلب میں جمع ہوا تھا۔ صوفی راک موسیقی کے بانی علی عظمت، سلمان احمد اور برائن اوکانیل نے طویل عرصہ بعد پرفارم کیا۔ کانسرٹ کا سب سے خاص لمحہ تب آیا جب بینڈز نے ہر دلعزیز مرحوم جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا جس نے 90ء کی دہائی کی یاددلا دی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ کانسرٹ میں اینیمیشنز اور بڑی سکرینز نے لطف میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔ آتش بازی نے سب کے دل موہ لئے۔ پاکستان میں بھی اب ایسے شو منعقد کئے جا سکتے ہیں جو بین الاقوامی معیار کے ہوں۔