• news

بہاولپور عثمان بزدار کا کم عمر قیدیوں کی جیل کا دورہ ناقص انتظامات پر عملہ معطل

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار2روزہ دورے پر بہاولپور پہنچ گئے۔ بورسٹل انسٹی ٹیوٹ آف جیونائل جیل کا اچانک دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر جیل عملے کو معطل کر دیا۔ ائرپورٹ آمد کے بعد وزیراعلیٰ نے بغیر آرام کئے آتشزدگی سے متاثر ہ ماڈل بازار کا اچانک دورہ کےا اورماڈل بازار کے متاثرین کو دیکھ کر اپنی گاڑی روکی او رنیچے اتر آئے ۔ وزیراعلیٰ نے آتشزدگی سے متاثرہ بازار کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے نقصان کے ازالے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ آتشزدگی سے جلنے والی دکانوں اور سٹالز کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ متاثر دکانوں او ر سٹالز کی دوبارہ تعمیر کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ بعدازاں وزیراعلیٰ بورسٹل انسٹی ٹیوٹ جیونائل جیل(کم عمرقیدیوںکی جیل) پہنچ گئے جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل بھی موجود نہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے کم عمر قیدیوں کی بیرکس کا بھرپور جائزہ لیا اور قیدیوں سے سہولتوں کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کم عمر قیدیوں سے گفتگو کی اور پوچھا کہ سردی تو نہیں لگتی ،کوئی اور مسئلہ ہے تو بتائیںحل کردیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیل کے کچن میںقیدیوں کے لئے کھانے پینے کی سہولتوں او رڈائننگ ہال کا جائزہ بھی لیا۔ انہوںنے ایک پلیٹ میں پڑا ہواسالن اور روٹی کھا کر کھانے کا معیار چیک کیا۔ وزیراعلیٰ نے سپرنٹنڈنٹ سے سوال کیا کہ کیا قیدیوں کے لئے کھانا موجود ہے تاہم چیک کرنے پر برتن خالی دیکھ کربرہم ہوگئے اور جیل حکام کی سرزنش کی۔ انہوںنے پوچھا کہ کم عمر قیدیوں کو کھانا کب مہیا کیا جاتاہے؟ تو بتایا گیاکہ قیدیوں کو جیل میں رات کا کھانا ساڑھے 4بجے تک دے دیا جاتا ہے۔ بیرک میں خراب ٹی وی دیکھ کر وزیراعلیٰ نے فوری طورپر اس کی مرمت کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ قیدی بچوں کو بیرکس میں ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔ عثمان بزدار نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی میں موجودہ مریضوں اور لواحقین سے گفتگو کر کے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف فارمیسی اور مختلف وارڈز کا دورہ کر کے صورتحال کا بھرپو رجائزہ لیا۔ عثمان بزدار دورہ بہاولپور کے دوسرے روز (آج )صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میںبہاولپوراوردیگر شہروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی جائے گی اور ایک خصوصی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اورپارٹی عہدےداران ، وکلاءبرادری کا نمائندہ وفد اور بہاولپور چیمبر آف کامرس کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔عثمان بزدار نے رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بغیر پیشگی اطلاع ہسپتال پہنچے اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ میرا ہر لمحہ عام آدمی کی بہتری اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف ہے۔ وزیر ہا¶سنگ محمودالرشید سے ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عزم اور حوصلہ بلند ہے، مسائل کی زیادتی اور وسائل کی کمی حائل نہیں ہو سکتی۔ اپنا گھر پراجیکٹ چھت سے محروم شہری کے خوابوں کی تعبیر ممکن بنائے گا۔ پنجاب انٹر ڈیپارٹمنٹ کمیٹی گھروں کیلئے جگہ کا تعین اور آسان قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں تین شہروں کے بعد دیگر علاقے بھی بتدریج اپنا گھر پراجیکٹ میں شامل کئے جائیں گے۔

عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن