• news

سندھ میں گورنر راج کا فیصلہ نہیں ہوا : عمران اسماعیل‘ واوڈا‘ مراد شاہ مستعفی ہوں : پی ٹی آئی شیخ رشید

کراچی(وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ+ایجنسیاں ) تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے وہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت گرائیں گے، اس کیلئے جو طریقہ اختیار کرسکے کریں گے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے صوبے میں حکومت بنانے کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے عوام تیاری کرے، انکی حکومت ہم گرائیں گے، ہم اکیلے نہیں سب جماعتیں ساتھ ہونگی۔ای سی ایل میں نام آنے والوں کے بینک اکاونٹ سیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ حلیم عادل شیخ نے دعوی کیا کہ کئی پی پی ارکان پی ٹی آئی سے رابطے میں ہے، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جارہی ہے۔ ساتھ ہی حلیم عادل شیخ نے فریال تالپور کی زمین کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان بھی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 ارب کی کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی بھی اومنی گروپ میں آگئی، سندھ بینک سے اربوں روپےکا قرضہ لیا جو مراد علی شاہ کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سندھ کے بہت بڑے چور لٹیرے ثابت ہوئے ہیں، انہیں استعفیٰ دینا پڑے گا، ان سب کے بنک اکاو¿نٹ اور اثاثے منجمد ہونے چاہئیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت کی تبدیلی یا گورنر راج کے بارے میں وزیراعظم سے ملاقات میں کوئی بات نہیں ، وزیراعظم نے ایسی کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا ۔ پیپلزپارٹی والے چاہتے ہیں کہ کرپشن کے شہید کی بجائے سیاسی شہید ہو جائیں ۔ میں قانونی راستہ اختیار کروں گا جو پارٹی کہے گی وہی کروں گا ، ہماری حکومت کی کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے جب یہ کرپشن کر رہے تھے تب ان معاملات کے بارے میں سوچنا چاہئیے تھا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے۔ پیپلز پا رٹی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کا مطا لبہ مستر د کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ جے آئی ٹی رپو رٹ کے تما م منفی اور بھو نڈے پر و پیگنڈے کا قا نو نی طریقے سے سا منا کیا جا ئے گا ۔ حکو مت سندھ کے مشیر اطلاعات اور پیپلز پا رٹی کے رہنما بیر سٹر مر تضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبہ میںچیف ایگز یکٹو کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔عدالت میں بھی اپنی بے گناہی ثابت کریں گے ۔
عمران اسماعیل

لاہور (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ پر براہ راست حملہ کیا۔ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے۔زرداری صاحب نے لاڈلے کا لفظ استعمال کیا لاڈلے تو نواز شریف ہیں۔ زرداری نے پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لئے استعمال کئے۔وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملوث ہے۔ تفتیتی ادارے قاتلوں تک پہنچ گئے ۔ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔ سندھ حکومت سورہی ہے ہر پاکستانی کی جان اہم ہے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتا۔ جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے۔جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے۔ زرداری صاحب نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں بری الذمہ کیا۔ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول بھٹو اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے۔ اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہوجائیں گے فیصل واڈا نے کہا قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے واقعات میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نام آنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا میں سندھ میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی بات کر رہا ہوں جبکہ صوبے میں گورنر راج کی بات نہیں کر رہا شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے آج دوبارہ زندہ ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ ریلوے افسر کو تبدیل کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا ہے تاہم عدالت عظمیٰ کا فیصلہ جو بھی ہوگا وہ انصاف پر مبنی ہی ہوگا۔ این این آئی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گند ، کچرا اور بد بودار میٹریل سامنے آنے پرذوالفقا رعلی بھٹو کی قبر بھی آنسو بہا رہی ہو گی ، آنے والے چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ بھی دانشور اور دور اندریش جسٹس ہیں ، آج چوروں کو سات سال سزا ہوئی ہے اگر ہماری کرپشن ثابت ہو تو ہمیں14سال سزا ہونی چاہیے ،بزنس ٹرین اور شالیمار ہسپتال کا کیس نیب میں ہے اور اگر ضرورت سمجھی تو چیف جسٹس کے جانے سے پہلے پہلے ان کیسوں کو بھی سپریم کورٹ میں لے کر جائیں گے جبکہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی سوچ ہے ، ہم کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنوا رہے لیکن پیپلز پارٹی کے اندر ابال آرہا ہے ، علی رضا عابدی کے قتل میں الطاف حسین ملوث ہے ، الطاف حسین کی باقیات کو بھی ختم کیا جائے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں بلاول کے خطاب پرپریشان ہوں ۔ میرا خیال تھا کہ اب وہ جوان ہو گیا ہے اور باپ کی پچ پر نہیںکھیلے گا اور باپ کی سیاست کی بھینٹ نہیںچڑھے گالیکن اس نے جس طرح کی تقریر کی ہے مجھے اپنے بلاول کی فکر لا حق ہو گئی ہے۔ آصف علی زرداری نے کریمنالوجی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور چھوٹا موٹا کریمنل اسکی آنکھ میں سجتا ہی نہیں ۔ میں ذمہ داری سے بات کر رہا ہوں کہ جب آصف علی زرداری جیل میں تھا تو اس کے ملک بھر میں کریمینلز سے رابطے تھے ۔ آصف زرداری کا دوسرا گھر ہے ایم ایل ون سے ریلوے کی تقدیر بدلنے جارہی ہے ، 23مارچ سے قبل اکانومی کلاس اور دو وی آئی پی ٹرینیں چلائیں گے ،کراچی سرکلر بھی سی پیک کا حصہ بن گیا ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ شیخ رشید نے صحیح کہا ہے کہ دودھ کی رکھوالی بلے کو بٹھا دیا گیا ہے ۔ شہباز شریف کوئی عام بلا نہیں بلکہ چور بلا ہے بلکہ باگڑ بلا ہے ۔30 مارچ سے پہلے بھی بھل صفائی ہوگی اور سارے چور اندر ہونگے۔
فیصل واوڈا شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن