• news

ترک تنظیم گولن کا نام دہشت گرد گروپ میں شامل کیا جائے : سپریم کورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے پاک ترک انٹرنیشنل لیگ ایجوکیشن کودہشتگرد تنظیم قراردیدیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے فیصلے میں کہا آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس، ایشیئن پارلیمنٹ اسمبلی فیصلوں پر تنظیم کودہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔ ترکی بھی مذکورہ تنظیم کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔ پاکستان کے ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی سفارتی معاہدوں پر عملدآرمد کا پابند ہے۔ وفاقی حکومت فتح اللہ گولن اور اسکی دیگر تنظیموں کو بھی دہشت گرد گروپ میں شامل کیا جائے۔ پاک ترک انٹرنیشنل لیگ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تمام اثاثے ترکی معارف فاﺅنڈیشن کو منتقل کئے جائیں۔ فاﺅنڈیشن کے زیرانتظام 28 سکولوں کا بندوبست ترکی،پاکستان معاہدوں پر کیا جائے۔ ترکی نے فتح اللہ دہشتگرد تنظیم (ایف ای ٹی او) کودہشت گرد گروپ قراردینے اور ملک میں اس تنظیم سے وابستہ سکولوں پرپابندی سے متعلق پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرے ملکوں کیلئے ایک مثال ہونا چاہئے۔ ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کی بنیاد پرقائم مضبوط رشتوں کا مظہر ہے جو دیگر ملکوں کیلئے ایک مثال ہے۔
گولن

ای پیپر-دی نیشن