مہاتیر محمد 23 مارچ سے پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کرینگے
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 23 مارچ کو تین روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئیں گے۔ ملائیشین سرمایہ کاروں اور تاجروں کا ایک بڑا وفد ان کے ساتھ پاکستان آئے گا جبکہ سرمایہ کمپنیوں کے نمائندے اس دورے سے پہلے بھی پاکستان پہنچیں گے۔ مہاتیر محمد اپنے عرصہ اقتدار کے دوران متعدد بار پاکستان کے دورے کر چکے ہیں تاہم یہ دورہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ قومی امکان ہے کہ وہ پام آئل سمیت ملائیشیاءسے پاکستان کو فراہم کرنے والی متعدد اشیاءپر ٹیکسوں کی چھوٹ اور موخر ادائیگیوں کی سہولت کا اعلان بھی کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی کم از کم بارہ بڑی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔
دورہ