• news

بھارتی حکومت اور فوج پاکستان کو ڈرانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے: رائے عقیل عباس بھٹی

لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ 3 ریاستوں میں انتخابی شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ 2019ء میں بی جے پی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بھارتی حکومت اور فوج پاکستان کو ڈرانے دھمکانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ بھارت میں اقلیتیں مظالم کا شکار پاکستان میں محفوظ ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کی وجہ سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیتا ہے۔ بھارت کو جان لینا چاہئے پاکستانی قوم اور بہادر فوج گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ جارحیت کی کوشش کی تو بھارت کو سبق سکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن