• news

ایشین فیڈریشن کا پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نو منتخب صدر کو ماننے سے انکار

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ایشین فٹبال فیڈریشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نو منتخب صدر کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان کی اعلیٰ عدالت کے حکم پر شفاف انتخابات ہوئے نو منتخب صدر اشفاق حسین نے اے ایف ای کو خط میں موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل صالح حیات نے فیفا کو گمراہ کیا ہے۔ پاکستان بارے فیصلے سے پہلے فیفا اپنا فیکٹ فائنڈنگز کمیشن بھجوائے۔ اے ایف ای نے خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر سپریم کورٹ کو بتاچکے پاکستان بارے فیصلہ فیفا کانگریس اجلاس میں ہوچکا ہے۔ ایشین فٹبال کنفڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے موقف اختیار کیا ہے کہ فیفا کی طرف سے پی ایف ایف کی موجودہ ایگزیکٹو کمیٹی کو مارچ 2020 تک مقرر کیا گیا ہے اور ہم فیفا کانگریس کے فیصلے کے خلاف نہیں جا سکتے۔ہم پی ایف ایف کے صدر فیصل صالح حیات کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن