پاسپورٹ تو جمع تھا ای سی ایل میں نام ڈالنا بینڈ باجا ڈرامہ ہے : زرداری
کشمور(نوائے وقت رپورٹ،آن لائن، صباح نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اسٹیبلشمنٹ نے ملک کیلئے کام کرنیوالوں کیساتھ کبھی اچھا سلوک نہیں کیا،ےہ لوگ ہمیں جتنا کاٹیں گے ہم اتنا بڑھیں گے ، جتنا بےنڈ بجائےں اور ڈرامہ کرلےں،ہم اتنا آگے نکلےں گے،ہم زرداری ہےں ان سے ڈرنے والا نہےں، ہم اپنی دھرتی اور عوام کی خاطر لڑرہے ہےں ، ہم چاہتے ہےں کہ آپ رہو کوئی اور قبضہ نہ کرے مگر آپ خود سےاسی ادارہ کو فتح کرنے لگے ہےں تو مےں کےا کرسکتا ہوں ،اگر آپ کے پاس عقل نہےں تو کےا کروں۔کشمور مےں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان مےں جب بھی کسی نے پاکستان کے عوام کےلئے کام کےا ان کے ساتھ اسٹےبلشمنٹ نے کبھی اچھا سلوک نہےں کےا مگر اس سے ہم ڈرتے نہےں۔ےہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کو شہےد کرنے کے باوجود بی بی کو نہےں روک سکے ۔ دو دفعہ بے نظےر بھٹو کی حکومت گرائی گئی ۔ ےہ مےری حکومت نہےں گراسکے مےں پانچ سال حکومت کرکے آےا ہوں ۔ہم نے پاکستان کےلئے کام کےا ہم نے صوبوں مےں بجٹ تقسےم کےا تو مفاہمت سے تقسےم کےا۔ سارے صوبوں کو فائدہ ہوا ہم نے اپنے دور مےں پانچ پل بنائے اور چھٹا بنارہے ہےں۔ اردو اس لئے بولتا ہوں کہ اسلام آباد مےں بےٹھے لوگ سمجھتے نہےں مےں اردو اس لئے بولتا ہوں کہ اسلام آباد مےں بےٹھے لوگ گونگے بہرے سن سکےں ۔ ہماری سوچ ےہ ہے کہ جب صوبوں اور نچلی سطح پر حقوق دئےے جائےں گے تو اس سے نقصان نہےں فائدہ ہوگا۔ہم نے جس طرح کوئلہ نکالا سندھ اےک دن اپنی گےس بھی نکالے گا ۔ ہم نے سندھ حکومت اور عوام کو پارٹنر شپ دی ہے ۔ عوام نے ہمےشہ پےپلز پارٹی کو پےاربھی دےا اور ووٹ بھی دےا۔ ہم سندھ کے جنگلات مےں نےم کے درخت لگانا اور روڑی کےنال کو لائٹنگ دےنا چاہتے ہےں مگر ےہ ہمےں پکڑ ے ہوئے ہےں۔مےں نے اپنا پاسپورٹ تو ضمانت کے وقت بھی دے دےا تھا ہم نے کہاں جانا ہے تم نے بےنڈ بجانا ہے اور ڈرامہ کرنا ہے تو کرو ےہ تو تم نے پہلے بھی کےا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے ےہ راگ انتخابات کے وقت شروع کیا تھا اس سے مےرا ووٹر ہمت نہےں ہارتا۔ مےری نےت کا علم ہے کہ بی بی شہےد نے جو قرض مےرے لئے چھوڑا مےں وہ ادا کررہا ہوں ۔ مےرے ووٹر کوپتہ ہے کہ مےں نے قبر مےں بھی حساب دےنا ہے ۔ہم اپنی دھرتی اور عوام کی خاطر لڑرہے ہےں ۔اگر آپ کے پاس عقل نہےں تو کےا کروں ۔ جب مےں صدر تھا تو فارن آفس سے پوچھتا نہےں بلکہ انہےں بتاتا تھا وقت بتاتا ہے کہ کےا صحےح تھا ۔ ہم کراچی کو نےا بنائےں گے اس سے سب کا فائدہ ہے ۔ ہمارے زمانے مےں ٹےکس کو لےکشن تھی اگر آج نہےں ہے تو اس مطلب ہے کہ حکومت کی کمزورےاں ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ آباد ی جتنی دکھائی گئی اس سے زےادہ ہے ،مےں نے چالےس سال بعد دےکھا کہ فےصلے کرنے ہےں۔ آپ تو آگے دےکھ بھی نہےں سکتے ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے مستقبل کا سوچ کر اےٹم بم کی بنےاد رکھی تھی عوام مضبوط رہےں مےں ڈرنے والا نہےں ہوں۔ ای سی یل میں نام ڈالنا بینڈ باجے والا ڈرامہ ہے۔ اگر آپ کے پاس عقل نہیں تو میں کیا کرسکتا ہوںتمہیں ڈرامہ کرنا ہے۔ اگر آپ خود پولیٹکل انسٹی ٹیوشن تباہ کررہے ہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں۔ جب ضمانت لی تو اس وقت اپنا پاسپورٹ جمع کرا دیا تھا۔ تم نے گانا گانا ہے، راگ سے جیالوں پر اثر نہیں پڑتا۔ اردو اس لئے بولتا ہوں اسلام آباد میں بیٹھے گونگے بہرے سن سکیں۔ 18 ترمیم سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوا۔ آبادی کو روکنے کی اجازت ہمارا مذہب نہیں دیتا، اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جوہری پروگرام کا آغاز کیا تھا اگر بھٹو صاحب نہ ہوتے تو جو کشمیر میں عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔ گونگے بہرے نہیں سمجھتے ہمیں یہ جتنا کاٹیں گے ماریں گے ہم اور بڑھیں گے۔ انہوں نے بھٹو کو شہید کیا، اس کے باوجود بی بی کو نہیں روک سکے۔ گیس کی فیلڈز میری نہیں ہیں ایک دن آئے گا جب سندھ اپنی کمپنی بنائے گا اور اپنی گیس نکالے گا۔ اگر بی بی اور بھٹو نہ ہوتے تو جو کشمیر میں ہورہا ہے یہ ہمارے ساتھ ہوسکتا تھا۔آئی این پی کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ صورتحال پر آج اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ۔ بلاول ہاﺅس کراچی میں اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کرینگے ۔ مرکزی اور صوبائی رہنماﺅں سمیت قانونی ماہرین بھی شرکت کرینگے ۔ اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی ۔
زرداری