• news

سندھ کی سیاسی صورتحال پر تشویش ہے‘ جلد دورہ کرونگا : وزیراعظم

اسلام آباد، سکھر، کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں+ وقائع نگار) وزیراعظم عمران خان نے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سردار علی گوہر مہر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا سردار علی گوہر مہر نے وزیراعظم کو سندھ کے دورے کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی، وزیراعظم جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے سندھ میں حکومت سازی سے متعلق عملی پلان تیار کر لیا حکومتی ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال میں تبدیلی آئی فواد چودھری کو سندھ میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا وفاقی حکومت نے وزیراطلاعات فواد چودھری کو سندھ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چودھری سندھ میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے فواد چودھری پیر کو کراچی میں جائیں گے سور سکھر ، بدین، لاڑکانہ بھی جائیں گے۔وزیر اطلاعات کا دورہ سندھ متوقع ہے،وزیر اطلاعات ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ﺅ ں کا جعلی اکا ﺅ نٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں نام آنے کے پیش نظر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اطلاعات ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، فواد چوہدری جے آئی ٹی رپورٹ پر سیاسی رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے۔ فواد چوہدری وزیر اعظم کا خصوصی پیغام بھی سیاسی رہنما ﺅ ں کو پہنچائیں گے جہاں وہ سندھ کے مختلف رہنماوں سے موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات موجودہ صورتحال پر سندھ کے سیاسی رہنماں کو اعتماد میں لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری جعلی اکاونٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومتی نکتہ نظر بیان کریں گے۔اپنے دورہ کراچی کے دوران فواد چوہدری تحریک انصاف کے علاوہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماوں سے بھی ملیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری کراچی سے بدھ کے روز اسلام آباد واپس آئیں گے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں جی ڈی اے کی جانب سے حسنین مرزا اور نندکمار جبکہ تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے شرکت کی۔سندھ میں وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کا معاملہ، صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا۔ صوبائی حکومت گرانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا پہلا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اراکین تو شریک ہوئے لیکن پی ٹی آئی کی وفاق میں اتحادی ایم کیوایم نظر نہ آئی۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت ہٹانے کیلئے اقدامات پر غور ہوا۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 20 سے 22 پی پی ایم پی ایز انکے رابطے میں ہیں۔ انکا کہنا تھا آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے بعد پی پی کے کئی دھڑے بن سکتے ہیں۔ کراچی سے وقائع نگار کے مطابق سندھ کی صورتحال پر غو ر کر نے کیلئے جی ڈی اے اور تحریک انصاف کے ر ہنما ﺅ ں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلا س کے بعد پارلیمانی لیڈر جی ڈی اے حسنین مر زا نے صحافیو ں سے بات چیت کے دوران کہا کہ بہت ہو گا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ خو د مستعفی ہو جائیں عہدے پر ہوتے ہوئے وہ تفتیش پر اثر انداز ہو سکتے ہیں وزیر اعلیٰ اب اخلا قی قا نونی اور سیا سی جواز کھو چکے ہیں وہ منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم ہیں پیپلز پا رٹی نے اگر مراد علی شاہ کو نہ ہٹا یا تو سپر یم کو رٹ سے رجو ع کریں گے۔ دریں اثنا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جہلم میں سکھ گردوارے کی تاریخی عمارت کی زبوں حالی کا نوٹس لےتے ہوئے متعلقہ اداروں کو عمارت کا جائزہ لینے اور اسکے تحفظ و تزئین کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذہبی عمارتیں نہ صرف تاریخی اثاثہ اور تقافتی ورثے کا اہم جزو ہیں بلکہ انکی حفاظت ہماری اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری بھی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکھ گردوارے کی تزئین ومرمت سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو اپنی تاریخی عبادت گاہ آمد کا مواقع ملے گا۔انہوںنے کہا کہ ایسے اقدام بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔
وزیراعظم/ سندھ تشویش

ای پیپر-دی نیشن