فا رو ڈ بلا ک سندھ نہیں وفاق میں بنے گا: نو ید قمر، گیدڑ گدھ صوبہ فتح کرنے کے خواب نہ دیکھیں: سعید غنی
کراچی۔ اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمااور رکن قومی اسمبلی سیدنوید قمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ساری سندھ حکومت کے وزراءکے ناموں کو ای سی ایل میں ڈال دیا ہے جو کہ ایک غلط قدم ہے، پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، یہ لوگ ہمارا سیاسی کردار خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کمزور نہیں ہے اور نہ ہی سندھ حکومت میں کوئی فارورڈ بلاک بن رہا اگر کوئی فارورڈ بلاک بنا تو وفاق میں بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پر بہت سے کیسز چل رہے ہیں وہ کیوں استعفیٰ نہیں دیتے، صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سر وسز سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام دشمن عنا صر ہمیشہ پیپلز پا رٹی کے خلاف سا زشوں میں مصروف رہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ علیمہ خان کو ریسکیو کرنے کی کوشش، بھٹو شہید کے دشمنوں پربلاول کا خوف طاری ہوگیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ گیدڑ اور گدھ سندھ کو فتح کرنے کے خواب نہ دیکھیں۔ سندھ کے عوام اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ علیمہ خان کو ریسکیو کرنے کی کوشش ہے۔ شیخ رشید سیاسی بھکاری ہیں، بھٹو شہید کے دشمنوں پر بلاول بھٹو زرداری کا خوف طاری ہوچکا ہے۔ فیاض چوہان دانتوں کی نمائش کرنے آتے ہیں۔
نوید قمرسعید غنی