چیئرمین نادرا کا خفیہ دورہ رحیم یار خان ٹوکن لیکر عام درخواست گزار بن کر بیٹھے رہے
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین نادرا نے ہفتہ کو جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سائلین کے مسائل سن کر موقع پر انکے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ نادرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے ہفتہ کو جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کا دورہ کیا۔ رحیم یار خان کے دفاتر کے دورے کے موقع پر انہوں نے عام سائل بن کر ٹوکن حاصل کیا۔ شناختی کارڈ کی لائن میں عام درخواست گزار بن کر بیٹھے۔ چیئرمین نادرا نے وہاں موجود سائلین سے انکے مسائل سنے۔ موقع پر ان کے حل کےلئے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر چیئرمین نادرا نے ملازمین کی عارضی غیر حاضری پر سرزنش کرتے کہاکہ سائلین ہمارے مہمان ہیں۔ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
چیئرمین نادرا