حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ تو سیع کا فیصلہ
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ فوجی عدالتوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا۔ آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا۔ آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع دی جائیگی۔
فوجی عدالتیں / توسیع