• news

ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دئیے، وائٹ ہاﺅس کا یوٹرن

واشنگٹن (نیٹ نیوز) افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے معاملے پر وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیئے۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے امریکی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے امریکی فوج کی موجودگی کم نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا ٹرمپ نے محکمہ دفاع کو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءکے احکامات نہیں دیئے۔ ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے امریکی کمانڈر سکاٹ ملر کے مطابق انہیں افغانستان میں امریکی فوج میں کمی کے احکامات نہیں ملے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکی میڈیا نے افغانستان سے 7 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کے انخلاءکی خبر دی تھی۔
وائٹ ہاﺅس

ای پیپر-دی نیشن