بلوچستان کی سیکورٹی اولین ترجیح ملکی ترقی صوبے کے امن سے جڑی ہے : آرمی چیف
کوئٹہ، اسلام آباد (بیورو رپورٹ، سپیشل رپورٹ، نیوز ایجنسیاں)وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا آئی ایس پی آر کے جاریکردہ پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔میر جام کمال نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے خوشحال بلوچستان منصوبے کے تحت سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لئے امن امان کی صورتحال کی بحالی پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج کی توجہ بلوچستان میں امن و امان بر قرار رکھنے پر مرکوز ہے۔ پاکستان کی خوشحالی و ترقی بلوچستان کے امن و امان ، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے اور پاک ایران بارڈر پر سکیورٹی تعاون بڑھانے سے صوبے کی سکیورٹی صورتحال میں مزید بہتری آئیگی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ضروری ہے کہ صوبے میں امن اور استحکام کا ماحول پیدا کیا جائے۔ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے پاک ایران سرحد پر باڑ لگائی جارہی ہے۔ ایران کی سرحد پر سکیورٹی کو زیادہ مو¿ثر بنایا جارہا ہے جس سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی خوشحالی صوبے کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نے صوبے میں خوشحال بلوچستان پروگرام میں شامل سماجی اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاپاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کے ساتھ وابستہ ہے،اور پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور پاک ایران سرحد پر بڑھتے ہوئے رابطہ سے سکیورٹی صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی۔
آرمی چیف/ ملاقات