کھلاڑیوں کیلئے ہیلتھ 360 منصوبہ شروع سپورٹس فیور 360 کے ٹرانسپیرنٹ بینڈز کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد (پ ر) معاشری ترقی کیلئے ہر فرد کی جانب سے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ضروری ہے اسی مقصد کے تحت سپورٹس فیور 360 نے اپنے فرائض کو نبھایا ہے اور معاشرے کے محروم طبقات کو طاقتور بنانا شروع دن سے سپورٹس فیور 360 کا مشن رہا ہے سپورٹس فیور 360 نے اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے ہیلتھ 360 کے نام سے نیا پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔ اس مقصد کیلئے سپورٹس فیور 360 نے ٹرانسپیرنٹ بینڈز کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پورے ملک سے مستحق کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔